چترال (نما یندہ چترال میل) چترال بھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی برفباری پیر کے روز بلا وقفہ سارا دن جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں اپر چترال اور لوئر چترال دونوں اضلاع مکمل طور پر جام ہو گئے۔ برفباری اتنی شدید تھی۔ کہ چترال کا رابطہ نہ صرف ملک کے دوسرے حصوں سے منقطع رہا۔ بلکہ ضلع کے اندر بھی آمدورفت مکمل طور پر معطل رہی۔ گرم چشمہ روڈ پر مکھاڑ بوغدو اور روجی کے مقامات پر برف کے تودے گرنے سے روڈ ملبہ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ اور لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ نئی برف کی مقدار لواری ٹنل ایریے میں 23 انچ، کالاش ویلیز میں 15 انچ، مڈکلشٹ 16 انچ، گرم چشمہ بونی 10 انچ، یارخون 14 انچ، مستوج 7 انچ، چترال شہر تقریبا ایک فٹ جبکہ ایون میں 6 انچ پیر کی شام تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ مزید برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کہ اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ برفباری کے باعث چترال شہر، اور بالائی چترال میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ایون اور مضافات میں مققامی بجلی گھر اور ایون ہائیڈل پاور سٹیشن پرائیویٹ بجلی گھر چند گھنٹے منقطع رہنے کے بعد بحال ہوئے۔ ۔ پیر کے روز چترال بازار سنسان رہا جبکہ موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابررہی جس کے ملازمین سڑکوں کی بندش کی وجہ سے دفاتر تک نہیں پہنچ سکے برفباری سے چترال شہر مضافات کے علاقے، پہاڑ، درخت ہر شئے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ اور پوری چترال وادی کے حسن میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ بر فباری سیکئی علاقوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم کالاش ویلیز کے نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کیونکہ زیادہ برفباری سے ان کے معروف روایتی سرمائی کھیل کریک گاڑ (سنو گالف) کھیلنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ جس کا مقابلہ کئی دنوں تک کالاش ویلی بمبوریت میں جاری رہے گا۔ برف کا یہ کھیل سردیوں کے دن گزارنے کیلئے بہترین تفریح ہے۔ جس میں وادی کے منچلوں کو موسیقی اور ثقافتی شو منعقد کرنے کا بہترین موقع مل جاتا ہے۔ اس لئے وہ شدت سے زیادہ برفباری کا انتظار کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق کئی بیرونی اور مقامی سیاحوں نے کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے وادی کا رخ کر لیا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے برفباری سے قبل ہی کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے الرٹ رہنے، احتیاط برتنے اور ضلع سے باہر وضلع کے اندر غیر ضروری سفر سے گریز کر نے کی ہدایت کی ہے۔ برفباری کے نتیجے میں سردی بڑھ جانے سے ایندھن کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے۔اور جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ جبکہ بجلی کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے۔ گھروں اور دفاتر میں بجلی نہ ہونے سے لوگ نہ صرف روشنی، ہیٹر سے محروم رہے۔ بلکہ موبائل تک چارج نہ کر سکے۔ نتیجتا فیس بک کے کئی دیوانے منظر سے غائب رہے۔ واضح رہے۔ کہ 5فروری 2017 کے بعد یہ بہت زیادہ برفباری ہے۔ 2017 میں چترال شہر میں 22انچ برف پڑی تھی۔ جبکہ بالائی علاقوں میں برف کی مقدار پانچ فٹ تک تھی 2017 کے اسی خوفناک برفباری میں کریم آباد کے مقام شیرشال میں دو گھروں پر برف کا تودہ گرنے سے 9 افراد جان بحق ہوئے تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات