ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال محمد خان یوسفزئی نے دمیل چترال کے دہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ دیتے ہوئے دوملزمان سید الرحمن عرف بادام اور محمد رحمن عرف لئے پسران سید اکبر خان کو موت کی سزا دی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترل میل) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال محمد خان یوسفزئی نے دمیل چترال کے دہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ دیتے ہوئے دوملزمان سید الرحمن عرف بادام اور محمد رحمن عرف لئے پسران سید اکبر خان کو موت کی سزا دی ہے۔ استغاثہ عدالت کے روبرو یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی کہ ملزمان نے مارچ 2016ء میں دمیل کے دو باشندوں شفیق الرحمن اور شاہ فیصل کا قتل کیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت کے ساتھ ساتھ بیس لاکھ روپے جرمانے کی بھی سز ا دے دی ہے جوکہ مقتولین کے ورثاء میں دس دس لاکھ روپے کے حساب سے بانٹ دی جائے گی۔ ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں اور ڈسڑکٹ جیل میں بند ہیں۔