ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے افتخار الدین کے خلاف سلیم خان کی طرف سے دائر درخواست خارج کردی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (عبدالغفار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسرچترال اسد حمید نے قومی اسمبلی کے امیدوار سلیم خان (پی پی پی) کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار اور سا بق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی طرف سے مبینہ طور پر مختلف علاقوں میں ووٹروں کو واٹر پائپ کی تقسیم کے ذریعے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے خلاف درخواست کو ثبوت کی عدم دستیابی کی بنا پر خارج کردیا۔ منگل کے دن شہزادہ افتخارالدین کے وکیل اور پارٹی کے رہنما اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر استدعا کی کہ درخواست گزار سلیم خان نے محض ان کے موکل کو ہراسان کرنے اور انہیں انتخابی مہم سے ہٹانے کے لئے بدنیتی کی بنیاد پر ان کے خلاف درخواست دی ہے جبکہ ان کے پاس کوئی بھی ثبوت موجود نہیں جنہیں عدالت کے سامنے پیش کرے لہٰذا اس درخواست کو خارج کیا جائے جس پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر نے سلیم خان کی درخواست کو خار ج کردی۔