چترال (محکم الدین) انتخابات کو شفاف رکھنے اور الیکشن 2018 کو ذمہ دارانہ طریقے سے انجام دینے کے حوالے سے منگل کے روز پریزائڈنگ آفیسر ز سے حلف لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ریٹرننگ آفیسر NA-1چترال محمد خان نے 143پریزائڈنگ آفیسران سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال اسد حمید خان، ریٹرننگ آفیسر PK-1چترال و سنیئر سول جج عابد زمان اور الیکشن کمشنر عنایت الرحمن بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہر پانچ سال بعد انتخابات کی یہ قومی ذمہ داری آتی ہے۔ اور شفاف الیکشن کے انعقاد کا انحصار پریزائڈنگ آفیسرز پر ہے۔ اس لئے تمام پریزائڈنگ آفیسران انتخابات کو صاف و شفاف طریقے سے انجام دینے کی کو شش کریں۔انہوں نے کہا۔ کہ ہم الیکشن میں خدمات انجام دینے والے تمام اہلکاروں کو ہر ممکن سہولت دینے کی کوشش کریں گے۔ اس کے باوجود بھی اگر سہولت کے حصول میں کسی وجہ سے کوتاہی ہوجاتی ہے۔ تو بھی اپنی فرض منصبی کو مقدم رکھیں اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ ہر گز نہ کریں۔ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے الیکشن پراسس مکمل کرنے کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہماری کو شش ہو گی کہ الیکشن کے حوالے سے آپ کا اعزازیہ بھی بروقت آپ کو مل سکے۔ اور اس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ قبل ازین ریٹرننگ آفیسر PK-1 عابد زمان نے پریزائڈنگ آفیسرز کو ہدایت کی۔کہ پریزائڈنگ آفیسر ز کی ٹریننگ بہت ضروری ہے۔ اس لئے جن کی ٹریننگ نہیں ہوئی ہے۔ وہ ٹریننگ حاصل کریں۔ اس کے باوجود جنہوں نے ٹریننگ لینے میں کوتاہی کی۔ تو اُن کے نام متعلقہ اداروں کو بھیج دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ جن کو دور دراز مقامات میں الیکشن ڈیوٹی پر جانا ہے۔ اُن کو سامان پہلے فراہم کئے جائیں گے۔ اور قریبی سٹیشنوں کے لئے انتخابی بیگز اور سامان کی فراہمی بعد میں کی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





