چترال (محکم الدین) وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز میں دستیاب اشیاء خوردونوش کے رعایتی پیکیج سے عوام اب بھی محروم ہیں۔ جس کا ثبوت یہ ہے۔ کہ حکومت کی طرف سے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800روپے مقرر کرنے کے باوجود یوٹیلٹی سٹور میں 905روپے میں فروخت کی جاتی ہے۔ جبکہ روٹی وہ بنیادی خوراک ہے۔ جس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں ہے۔ خصوصا غریب لوگوں کا انحصار روکی سوکھی روٹی پر ہے۔ چترال کے یوٹیلٹی سٹورز میں جو چیزیں پیکیج کے طور پر دستیاب ہیں۔ اُن میں گھی، چینی، چھولے وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے۔ کہ سوائے چینی کے دیگر اشیاء کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے برابر ہے۔ جبکہ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ کہ بعض ناجائز منافع خور زیادہ فروخت ہونے والی اشیاء جو یو ٹیلٹی سٹور ز میں پیکیج کے تحت دستیاب ہیں۔ خرید کر دکانوں میں مہنگی فروخت کر رہے ہیں۔ خصوصا چینی کی فرخت یوٹیلٹی سٹور میں سب سے زیادہ ہے۔ مارکیٹ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے نانبائیوں نے روٹی کا وزن انتہائی کم کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود روٹی بیس روپے میں ہی فروخت ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے نانبائیوں کا کہنا ہے۔ کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اس لئے موجودہ قیمت پر روٹی کا وزن گھٹانے یا قیمت بڑھاکر وزن پورا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے۔ کہ وزیر اعظم کی طرف سے موجودہ پیکیج کا اعلان اونٹ کے منٹ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ غریب گھرانوں پر مختلف ٹیکسز کی وجہ سے اشیاء خوردونوش اور اشیاء صرف کی قیمتوں میں جو ہوشرباء اضافہ کیا گیا ہے۔ اُس کے مقابلے یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیاء میں مزید رعایت کا اعلان کیا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات