چترال (محکم الدین) سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال و چیرمین ایون اینڈ ویلیز دویلپمنٹ پروگرام رحمت الہی نے کہا ہے۔ کہ عوامی مطالبے پر ڈپٹی کمشنر چترال کی کو ششوں سے منسٹر فوڈ اور دائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواکی طرف سے چترال کیلئے اضافی گندم کی فراہمی کا اقدام قابل تعریف ہے۔ تاہم فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے علاقہ ایون اور کالاش ویلیز کے ساتھ امتیازی سلوک انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ یونین کونسل ایون چالیس ہزار کی آبادی پر مشتمل ایریا ہے۔ جس میں تین کالاش ویلیز شامل ہیں۔ جہاں صرف ایک فصل ہوتی ہے۔ اور علاقے کی آبادی کا سب سے بڑا انحصار سرکاری گندم پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایون اور ملحقہ کالاش ویلیز کے گوداموں اور سیل پوائنٹ میں گندم کی مقدار بہت کم رہ گئی ہے۔ جبکہ ناموافق موسمی حالات میں دن بدن شدت آرہی ہے۔ اور سڑکوں کی بندش کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے۔ کہ کالاش ویلیز اور ایون کیلئے صرف 25ٹن (250 بوری)کی منظوری دی گئی ہے۔ جب کہ یہاں ڈیڑھ سے دو ہزار بوری گندم کی ضرورت ہے۔ جس کیلئے ہم کئی عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ سرکاری گندم کا آٹا بازار کے آٹے کے مقابلے میں غریب لوگوں کیلئے سستا پڑتا ہے۔ اور لوگ پن چکیوں میں یہ گندم پیس کر اپنی ضرورت آسان اور سستا طریقے سے پوری کرتے ہیں۔ اور اس کا آٹا بھی بازار کے آٹے کے مقابلے میں 300سے 400روپے فی چالیس کلوگرام سستا ہے۔ اس لئے بازار کے آٹے کی خریداری اب غریب لوگوں کے بس سے باہر ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ فوری طور پر ایون گودام اور بمبوریت سیل پوائنٹ کا کوٹہ بڑھایا جائے۔ تاکہ علاقے میں خوارک کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رحمت الہی نے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے علاقے کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔ کہ اضافی گندم کی فراہمی بھی ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ تاہم ایون اور بمبوریت کیلئے مزید گندم کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات کی توقع رکھتے ہیں
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










