خیبرپختونخوا میں مانکیال، ٹھنڈیانی، گنول اور مداقلشت کے چار مقامات پر نئے سیاحتی زونز بنائے جا رہے ہیں، ایکوٹورازم کو فروغ دنیا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سینئر وزیر
دنیا نے سال 2020کیلئے پاکستان کو محفوظ اور بہترین سیاحتی مقام قرار دیا، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دیا جائے، سینئر صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب
سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان عاطف خان نے کہاہے کہ بین الاقوامی درجہ بندی کے اداروں نے سال 2020کیلئے پاکستان کو محفوظ اور بہترین سیاحتی مقام قرار دیا ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی وژن ہے کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دیا جائے،اس سلسلے میں صوبے میں چار نئے سیاحتی زونز بنائے جا رہے ہیں جہاں سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی،اس کے علاوہ سیاحتی مقامات پر ایکوٹورازم ویلیجزبھی بنائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے نجی ایک ہوٹل میں خیبرپختونخوامربوط سیاحتی ذونز(خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ (کائٹ) پراجیکٹ کے زیراہتمام میڈیا آگاہی پروگرام فار بڈنگ فرمز کے موقع پر مختلف سٹیک ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم و امور نوجوانان کامران رحمان،پراجیکٹ ڈائریکٹر توصیف خالد، ڈائریکٹر گلیات
ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب، کائٹ پراجیکٹ عہدیداران، پبلک اینڈ پرائیویٹ فرمز سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، سینئر وزیر عاطف خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے سیاحتی زونز کیلئے جگہوں کا تعین کیا گیاہے جن میں مانکیال(ڈسٹرکٹ سوات)، ٹھنڈیانی (ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد)، مداقلشت (ڈسٹرکٹ چترال) اور گنول (ڈسٹرکٹ مانسہر ہ) ہزارہ ڈویڑن شامل ہیں جبکہ صوبے کے تین مقامات کمراٹ (ڈسٹرکٹ دیر)، کالام (ڈسٹرکٹ سوات) اور چترال ڈسٹرکٹ میں سرمایہ کاری اور ایکو ٹورازم کے منصوبے پر بھی کام کیا جارہا ہے،سینئر وزیر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی معیشت میں سیاحت کا ایک اہم حصہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ زونزبنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ صوبے اور ملک کی معیشت اچھی ہو، لوگوں کو روزگار ملے اور صوبے کا ایکو سسٹم خراب نہ ہو سکے، خیبرپختونخوا کی سیاحت کے شعبوں کی اہمیت کو مدنظر رکھے ہوئے صوبے میں سیاحتی زونز بنانا مقصد ہے یہ پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے جبکہ دنیا میں یہ منصوبے کامیابی سے بنائے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں سیاحت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کو ہم اب بنیاد بنا کر ایکو ٹورازم کو فروغ دینگے،اس موقع پر نئے سیاحتی زونز کے قیام، صوبے میں سیاحتی سرمایہ کاری، صوبائی حکومت کا سیاحت کی ترقی کے وڑن اور اس سے متعلق سرمایہ کاری کرنے والی مختلف فرمزکے عہدیداران جنہوں نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ان کو صوبے میں سرمایہ کاری سے قبل پیش آنے والی رکاوٹوں، یااٹھنے والے سوالات وجوابات اور ان کے سد باب سمیت ٹی او آرز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،جس پر مختلف فرمزکو سیاحتی زونز بارے ایکسپرٹ نے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے، تقریب کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر بنائی گئی ڈاکومنٹری بھی چلائی گئی جبکہ ساتھ ہی سیاحتی زونز بارے تفصیلی پریزنٹیشن بھی چلائی گئی جس میں تمام زونز کی تفصیل، ان مقامات اور دیگر بارے تفصیلات فراہم کی گئی۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





