چترال (محکم الدین) مشکل وقت میں عوام کی خدمت کرنا کوئی چترال پولیس سے سیکھے۔ شدید سردی اور مسلسل برفباری کے دوران ڈی پی او چترال وسیم ریاض کی ہدایت پر چترال پولیس کے جوان گذشتہ چاردنوں سے لواری ٹنل روڈ پر مسافروں کی مدد کر رہے ہیں۔ ایک طرف ٹریفک ہدایات دے کر گاڑیوں کو محفوظ سفر کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ تو دوسری طرف پھسلن کی وجہ سے پھنسے ہوئے گاڑیوں کو دھکے دے کر سفر جاری رکھنے میں مدد دی جارہی ہے۔ ڈی پی او چترال نے لواری ٹنل اپروچ روڈ پر شدید برفباری کے سبب پہلے ہی سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور ضلع بھر میں برفباری کے نتیجے میں کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے مختلف تھانہ جات کو الرٹ رہنے کے احکامات دیے ہیں۔درین اثنا عوامی حلقوں نے چترال پولیس کی طرف سے لواری ٹنل میں مسافروں کی خدمات پر ان کی تعریف کی ہے۔ اور آئی جی خیبر پختونخوا و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ جان ہتھیلی پر رکھ کر لواری ٹنل پر خدمت کرنے والے پولیس آفیسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے ۔ تاکہ جوانوں کی حوصلہ افزائی ہو۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات