چترال سے اقلیتی رکن اسبملی خیبر پختونخوا و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کو معاون خصوصی کی حیثیت سے صوبائی کابینہ میں شامل کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) چترال سے اقلیتی رکن اسبملی خیبر پختونخوا و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کو معاون خصوصی کی حیثیت سے صوبائی کابینہ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ جس کا اعلان صوبائی حکومت نے ہفتے کے روز کابینہ میں ردو بدل، توسیع اور نئے وزرا اور معاونین خصوصی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ وزیر زادہ کے علاوہ صوبائی معاونین خصوصی میں عارف احمد زئی، شفیع اللہ، ریاض خان، ظہور شاکر، احمد خان سواتی، غزن جمال اور تاج محمد خان شامل ہیں۔ چترال کے کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن اسمبلی وزیرزادہ وہ پہلی شخصیت ہیں۔ جن کو پاکستان تحریک انصاف نے اقلیتی مخصوص سیٹ پر رکن اسمبلی منتخب کیا اور اب صوبائی کابینہ میں بطور معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا شامل کیا۔ چترال کے عوامی حلقوں خصوصا کالاش برادری نے وزیر زادہ کو معاون خصوصی کی حیثیت سے کابینہ میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایم پی اے وزیر زادہ کو کابینہ میں شامل کرکے چترال کے عوام اور اقلیتی برادری کی جس طرح حوصلہ افزائی کی ہے۔ وہ قابل تعریف ہے۔ درین اثنا سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال و چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی اور چیرمین چترال چیمبر آف کامرس و نامزد صدر پاکستان تحریک انصاف سرتاج احمد خان نے ایم پی اے وزیر زادہ کو مبارکباد دی ہے۔ اور حکومت خیبر پختونخوا خصوصا وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔