محکمہ تعلیم سرکاری سکولوں کے ذہین اور نادار طلبہ و طالبات کیلئے 200سکالرشپس کا اعلان ۔ حکومت خیبر پختونخواہ

Print Friendly, PDF & Email

پشاور: وظائف کیلئے داخلہ ٹیسٹ 26جنوری 2020کو لیا جائے گا

پشاور:کامیاب طلبہ کو صوبہ کے 10معیاری تعلیمی اداروں میں 7ویں جماعت سے 12ویں تک مفت تعلیم دی جائے گی

پشاور: معیاری تعلیمی اداروں میں ایبٹ آباد پبلک سکول، اکرم خان درانی کالج بنوں، فضل حق کالج مردان شامل

پشاور: اسلامیہ کالجیٹ سکول،پشاور پبلک سکول، یونیورسٹی پبلک سکول اور،وینسم کالج ڈی آئی خان بھی شامل

پشاور: کامیاب طلبہ کو یونیورسٹی ماڈل سکول اور زرعی یونیورسٹی پبلک سکول میںداخلے دیئے جائیں گے

پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے طلبائاورطالبات سے ضلعی میرٹ کے بنیاد داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہے

پشاور: ٹیسٹ جماعت ششم کی سطح کے انگریزی، حساب، جنرل سائنس، اردو او ر اسلامیات کے مضامین میں سے لیا جائے گا

پشاور: امیدواروں کیلئے عمر کی حد 11سے 13سال مقرر کی گئی ہے

پشاور:جماعت اول سے ششم ہفتم تک صرف سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ اہل ہونگے