اساتذہ تبادلوں کے لئے کسی بھی قسم کا کوئی سیاسی اثر رسوخ بھی استعمال نہ کرے۔ مشیر تعلیم ضیاٗاللہ خان بنگش

Print Friendly, PDF & Email

مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت کے مطابق ٹرانسفر پر مکمل پابندی ہے اور اساتذہ کو ہدایت کہ ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر مشیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن کے دفتر آنے سے گریز کریں اور اپنی تمام تر توجہ طلبا کی پڑھائی پر مرکوز رکھیں. ضیاء اللہ خان بنگش نے مزید کہا ہے کہ ہدایت پر عمل نہ کرنے والے والے اساتذہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی کیونکہ اساتذہ کی آسانی کے لئے ای۔ ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کا قیمتی وقت خراب نہ ہو سکے اور اس سلسلے میں واضح طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے.ای۔ ٹرانسفر پالیسی کے مطابق صرف پروموشن، باہمی تبادلیاور سپاوس پالیسی کے مطابق تبادلے ہوں گے باقی ہر قسم کے تبادلوں پر پابندی برقرار رہے گی. انہوں نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ تبادلوں کے لئے کسی بھی قسم کا کوئی سیاسی اثر رسوخ بھی استعمال نہ کرے. مشیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات متعارف کی گئی ہے تاکہ متعلقہ اھلکاروں کیلئے سہولت میسر ہوں