چترال (نمائندہ چترال میل) ضلعی زکواۃ کمیٹی چترال کے چیر مین محمد قاسم کو پشاور سے آنے پر پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے لواری کے مقام پر پرجوش استقبال کیا اور انہیں جلوس میں چترال پہنچایا گیا جبکہ راستے میں مختلف مقامات پر بھی ان کا پرتپاک استقبال ہوا اور انہیں پھولوں کے پہنائے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ چترال شہر پہنچنے کے بعد سب سے پہلے انہوں نے چترال پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کی۔ پی ٹی آئی ضلع سوات کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد قاسم اور چترال کے مقامی پارٹی رہنما ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ٹرم کے دوران پانچ ہزار افراد کو اپنے پاؤں پرکھڑے ہونے کے قابل بناسکیں گے تاکہ وہ زندگی بھر کسی کے محتاج نہ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق ملک میں ریاست مدینہ کے طرز پر حکومت قائم کرکے غربت اور محتاجی کو خاتمہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور بحیثیت ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لے آئیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ وہ عمران خان وژن کے مطابق چترال کے غریب عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ محمد قاسم نے کہاکہ زکواۃ فنڈ ز بہت ہی محدود ہیں جس کے لئے وہ مختلف این جی اوز اور خیراتی اداروں کا سہارا لے کر غریبوں کو پیکج دے دیں گے اور خود روزگاری کے مختلف منصوبے شروع کریں گے۔ انہو ں نے چیر مین ضلعی زکواۃ کمیٹی چترال کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج بھی لیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات