چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا سپر سٹور سرفراز سنز کی افتتاحی تقریب۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) آج منگل کے روز چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اورتجار یونین کے صدر شبیر احمد نے چترال کے سب سے بڑے سپر سٹور سرفراز سنز کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق چترال چیمبر آف کامرس کے صدر نے ڈسٹرکٹ خطیب فضل مولاٰ اورتجار یونین کے صدر کے ہمراہ منگل کے روز بائی چوک میں واقع اپنی نوعیت کے نئے اور دلکش سپر سٹور (سرفرازسنز)کا افتتاح نہایت پروقار طریقے سے کیا۔افتتاحی تقریب میں چترال چیمبر آف کامرس کے صدر،تجار یونین کے صدراور تجار برادری نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔چترال چیمبر آف کامرس کے صدر نے افتتاحی تقریب میں شریک تجار برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک چترال کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ چترال کے مقامی افراد کاروباری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور چترال کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔مقامی افراد کو چاہیے کہ کاروبارمیں سرمایہ کاری کریں اور چترال میں کاروبار کوفروغ دیں تاکہ اس کے ثمرات مقامی افراد کو بھی ملے۔انہوں نے کہا کہ چترال کے بڑے کاروباری حضرات کو چاہیے کہ ضلع بھر میں اہم کاروباری مراکز میں سرمایہ کاری کرکے نئی نسل کو مواقع فراہم کیا جائے تاکہ نوجوان نسل چترال کے اندر کاروبار میں دلچسپی لیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب فضل مولاٰ نے بھی تجار ت شریعت کی نظر پرروشنی ڈالی۔سرفراز سنز کے اونر عاصم محمد کا کہنا تھا کہ اس سپر سٹور کو چترال میں کھولنے کا مقصد چترالی عوام کو معیار ی اشیاء تک مناسب قیمتوں پر رسائی دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سپرسٹور کو فارنرزکو ملحوظ خاطر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ (سرفراز سنز)چترال میں اپنی نوعیت کی منفرد سپر سٹور ہے جہاں پر روز مرہ کی معیاری اشیاء نہات مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔