سٹلمنٹ آفیسر سید مظہر علی شاہ کی چترال سے ٹرانسفر ہونے پر بونی میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (ذاکر زخمی سے)سٹلمنٹ آفیسر سید مظہر علی شاہ تقریباً دوسالوں سے ضلع چترال میں بحیثیت سٹلمنٹ آفیسر خد مات سرانجام دے رہے تھے۔آپ ایک قابل، خوش اخلاق اور خوش مزاج آفیسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔سٹلمنٹ جیسے حساس ادارے میں باعزت اور بااعتماد طور پر ان کا رہنااور چترال سے ان کا ٹرانسفر ہونا یقینا ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے۔مظہر علی شاہ صاحب اپنے فرضِ منصبی احسن طریقے سے نبھانے کے ساتھ علاقائی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کے لوگوں میں عزت و احترام کے ساتھ پیش انے والے آفیسر ہیں۔
آج ان کے اعزاز میں سٹلمنٹ اسٹاف اپر چترال کے طرف سے سٹلمنٹ آفس بونی میں ایک سادہ اور پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اسٹاف کے علاو علاقے کے دوسرے افراد بھی شریک تھے۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی سید مظر علی شاہ صاحب خو د تھے۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔سٹلمنٹ اسٹاف اصعر علی۔۔ اور ظفر اللہ۔اسٹاف کے ساتھ بہترین راویہ برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کو خراجِ تحسین پیش کی۔ سٹلمنٹ اپر چترال کے تحصیلدار اور ممتاز شاعر محمد نواز رفیعؔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ سید مظہر علی شاہ صاحب نہ صرف فرض شناس آفیسر ہیں بلکہ وہ اسٹاف کے ساتھ ایک شفیق مہربان دوست کے طور پر اپنے لیے الگ مقام پیدا کی۔آپ کی شرافت،اخلاق، شفقت کی بنااسٹاف میں خود اعتمادی اور اپنی فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے کا حوصلہ پیدا ہوا۔ آپ ہر کام میں اسٹاف کو اعتماد میں لیکر اگے بڑھنے کا قائل تھے اس وجہ سے ہر مشکل کام آسان ہو جاتا تھا۔اگر چہ آج اسٹاف اپ کے تبادلہ سے افسردہ ضرور ہیں لیکن جو رشتہ آپ نے اپنے حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے قائم کئے وہ تا دیر قائم رہیگی۔ علی حضور فقیرؔ موقع کے مناسبت سے ایک نظم پیش کر کے حاضریں سے خوب داد اصول کی۔تقریب میں موجود سابق تحصیل کونسلر سردار حکیم بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید مظہر علی شاہ کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کی۔ بعد میں سٹلمنٹ آفیسر سید مظہر علی شاہ اپنے خطاب میں اپنے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا وہ انہیں عزت دی۔ آپ نے کہا کہ سٹلمنٹ میں میرا پوسٹنگ ہونا میرے لیے بہت کچھ سکھنے اور تجربات حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔اور میں نے کوشش کی کہ اسٹاف کو ساتھ لیکر علاقے کی بہتر مفاد میں جو کچھ مجھ سے ہو سکھا کر لیا۔آپ سٹلمنٹ اسٹاف کو بہترین اسٹاف قرار دیتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض نبھانے کی تلقین کی۔ صدر ِ تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں سید مظہر علی شاہ کی خدمات اور اسٹاف کی اخلاص کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ مظہر علی شاہ اپنے اسٹاف کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہوئے اپنے فرائضِ منصبی نبھائے ہیں جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔ آپ اپنے طرف سے سٹلمنٹ اسٹاف کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔ اس طرح یہ سادہ مگر پُر وقار تقریب اختیتام پذیر ہوا۔