دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔نو ٹیفیکشن جاری۔ شیر حیدر وائس پرنسپل

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کے پرنسپل مس شیلفلڈ کیری نے سکول اور کالج کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کے احکامات جاری کر ی ہے جس کا اطلاع کل 9 اکتوبر سے ہو گا جس کی رو سے سکول ہذا کے تمام سیکشن تا حکم ثانی بند رہیں گے جس کی تصدیق سکول کے وائس پرنسپل شیر حیدر نے چترال میل ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔سکول کی بندش کی وجہ سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔سکول ہذا کے 60 سے زیادہ اساتذہ اور دیگر اسٹا ف کے دستخطو ں سے جاری قرار داد میں سکول کے پرنسپل مس کیری پر مبینہ طور پر سنگین مالی اور انتظامی بد عنوانگی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔تاہم چترال کی ضلعی اور ڈویژنل ا نتظامیہ اس سنگین نوعیت کے مسلے کو تحقیقات کے بجائے خاتون پرنسپل کی طرف داری پر بیا نات دے رہی ہے جس کی وجہ سے حالات سنگین ہو تے جارہے ہیں اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ سکول کو بند کرنا پڑا۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ پہلے سکول اسا تذہ اور سینکڑوں طلباء نے پر نسپل کے مببینہ طور پر سنگین مالی و انتظامی بد عنوانگوئیوں اور ایک مخصوص طبقے کو مالی فایدہ پہنچانے کے الزامات لگا کر مس کیری کو بر طر ف کر کے انکوا یئری کا مطا لبہ کر دیا تھا۔