چترال (محکم الدین) سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے ساتھ یکجہتی کیلئے منگل کے روز بھی اتالیق چوک چترال میں احتجاجی مظاہرہ ہو ا۔ جس کے بعد شرکاء نے اتالیق چوک سے چیو پل دنین تک واک کیا۔ واک میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے نمایندگان، ڈرائیور یونین، تجار یونین، پرویز مشرف کے مداح اور دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر چترال کیلئے پرویز مشرف کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اُنہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اور کہا گیا۔ کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سے چترال کے لوگ انتہائی دُکھ اور غم کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اُن کو اپنی صفائی کیلئے مزید موقع فراہم کیا جائے۔ اور اُس کی صحت یابی تک اُسے مزید کسی صدمے سے دوچار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پرویز مشرف کوئی عام آدمی نہیں۔ اس ملک پر گیارہ سال حکومت کرنے اور فوج کی کمانڈ کرنے والے اعلی شخصیت کے مالک ہیں۔ اس لئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اُنہیں وقت دینا انتہائی ضروری ہے۔ تاکہ انصاف حقیقی معنوں میں ہوتا ہوا نظر آئے۔ واک کے شراکاء نے اس موقع پر پرویز مشرف کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اور چترال کے ساتھ اُن کی خصوصی محبت اور قربت کا ذکر کیا۔ انہوں سابق صدر پاکستان کی صحت یابی کی دُعا کی۔ اور اعلی عدلیہ سے اُنہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے پرویز مشرف کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





