چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اکبر شاہ نے اپنے تبادلے کے بعد گیارہ کلاس فور پوسٹوں پر مبینہ طور پر پچھلی تاریخ پر تقرری کردی ہے۔ ہسپتال کے موجودہ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شمیم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سابق ایم ایس نے اپنی تبادلے کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ہسپتال میں تین سویپر پوسٹ پرکام کرنے والے ملازمین کی بطور وارڈ اردلی کی پوسٹوں پر ایڈجسٹ کردی جبکہ پانچ افراد کو ریٹائرڈ ملازمین کے کوٹے پر اور تین فریش افراد کو کلاس فور پوسٹوں پر بھرتی کردی۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ کے اوائل میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں خالی 25کلاس فور پوسٹوں کے لئے انٹرویو ز مجاز حکام کی ہدایت پر منسوخ کردئیے گئے تھے اور نئی تاریخ کا ابھی اعلان بھی نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ سیکرٹری ہیلتھ کے نوٹس میں یہ بات لارہے ہیں تاکہ ان غیر قانونی بھرتیوں کو فی الفور کینسل کردئیے جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ انٹرویو منعقد کئے بغیر چوری چھپے کئے گئے ان غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تقرریوں کو منسوخ کرادئیے جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





