حادثے میں جان بحق ہونے والے چترال سکاؤٹس کے شہدا کو نمازجنازہ کے بعد انکے مقامات میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) گذشتہ روز کروئے دیری مستوج میں چترال سکاوٹس کے ڈبل کیبن حادثے میں جان بحق ہونے والے چترال سکاؤٹس کے شہدا کو نماجنازہ کے بعد اؓائی مقامات میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا۔ جبہ دو زخمیوں کو چترال سکاوٹس پسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شہید ہونے والے صوبیدار وائس پرنسپل فرنٹیر کور پبلک سکول اینڈ کالج چترال سیدالرحمن ساکن اُرسون اور سپاہی حفیظ اللہ ساکن میر کھنی (ڈرائیور) کی نماز جنازہ چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر چترال میں ادا کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈئر معین الدین، ڈی پی او چترال وسیم عباس ، چترال سکاؤٹس کے آفیسران کے علاوہ سکول کے اساتذہ طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ نائیک رشیدالحسن شہید ساکن تور کہو کی نماز جنازہ مستوج میں ادا کی گئی۔ تمام شہداء کی میت نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کر دی گئیں۔ جہاں چترال سکاؤٹس کے دستوں نے اُنہیں سلامی دی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ وائس پرنسل رشید الحسن کی مدت ملازمت میں صرف دو ماہ باقی تھے۔ اس حادثے میں ایجوکیشن آفیسر و پرنسپل ابراہیم مروت اور لانس نائک سمیع اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جن کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فرنٹیر پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل اور دیگر سٹاف ڈیوٹی پر چترال سے مستوج جارہے تھے۔ کہ مستوج کے قریب کروئی دیری کے مقام پر خراب سڑک عبور کرتے ہوئے ڈبل کیبن بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ نیچے دریائے چترال کے کنارے جا گری۔ جس کے نتیجے میں سکول کے وائس پرنسپل سید الرحمن، ڈرائیور حفیظ اللہ اور نائیک حفیظ اللہ موقع جان چحق ہوئے۔۔ چترال کے عوامی حلقوں نے اس حادثے پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے۔