چترال (نمائندہ چترال میل)ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ چترال کی روایتی کھیل پولو کو ترقی دینے کے لئے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی حکومت نے سنجیدہ اور مخلصانہ قدم اٹھاتے ہوئے چترال کے اپر اور لویر دونوں اضلاع میں مختلف مقامات پر واقع پولو گراونڈز کی تعمیر اور بحالی کے لئے 12کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جس سے بادشاہوں کی اس کھیل کی انقلابی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاوزیر اعلیٰ اور سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اپر اور لویر چترال کے طول وعرض میں واقع یہ گراونڈز سابق ریاست چترال کے زمانے سے قائم تھے مگر مرمت اور بحالی کا کام نہ ہونے کی بنا پر انتہائی مخدوش حالت میں تھے جس کی وجہ سے پولو کا کھیل روبہ زوال تھا جبکہ یہ چترال کا روایتی کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے میں سیاحت کی ترقی میں بھی اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس صورت حال کے پیش نظر انہوں نے صوبائی حکومت کے نوٹس میں بار بار لاتے رہے اور موجودہ حکومت کا ٹورزم کی ترقی میں انقلابی اور تاریخی اقدامات میں علاقائی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ان کے درخواست کو پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایاکہ اپر چترال میں ریشن، بروم اویر، گوہکیر، کوشٹ، رائین،بونی، لاسپور، اور سنوغر جبکہ لویر چترال میں چترال خاص، دروش، گرم چشمہ، گوبور، سوسوم، پرئیت اور برنس میں پولو گراونڈز کی توسیع وبحالی اورمرمت کا کام اس سال انجام دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولو کی ترقی میں یہی کافی نہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔وزیر زادہ نے پولوگراونڈز کی بحالی کے منصوبے کے لئے مطلوبہ فائل ورک کی بروقت تیاری اور ترسیل کے لئے ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عبدالرحمت کی کوششوں کو بھی سراہا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات