چترال (نمایندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما، بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار سابق ناظم عبد المجید قریشی پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہ کر جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے۔ اس سلسلے میں بمبوریت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی ضلعی و مقامی قائدین اخونزادہ رحمت اللہ، چیرمین ضلعی زکواۃ مولانا رحمت نعیم شاہ، ممبران ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی، عماد الحق، حاجی سید احمد لال،، کونسلر قاری خلیل اللہ، موسیٰ خان، مولانا نصیر اور بن یامین موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد المجید نے کہا۔ کہ اُنہوں نے اپنی سیاسی زندگی اور نمایندگی کا آغاز جماعت اسلامی سے کیا تھا۔ لیکن بعد آزان عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف پارٹیوں کی حمایت کی۔ تاہم وہ ذہنی طور پر کبھی بھی جماعت اسلامی سے دور نہیں رہے۔ وہ ایک نظریاتی سیاسی ورکر ہیں۔ اور نظریہ اسلام کا فروغ اور اسلامی نظام کا نفاذ ہمیشہ سے آن کا مطمع نظر رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ انہوں نے مختلف پارٹیوں کو آزمایا۔ تاہم سب کھوکھلے ثابت ہوئے۔ خصوصا تحریک انصاف نے اُنہیں بُری طرح مایوس کردیا۔اسلام کی سربلندی اور عوام کے مسائل حل کرنے کا جذبہ سوائے جماعت اسلامی کے کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ اس لئے میں نے دوبارہ اپنی ابتدائی جماعت میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔ اور اس موقع پر موجود وفد بھی میرے لئے انتہائی قابل احترام ہے۔ اخونزادہ رحمت اللہ نائب امیر اور مولانا رحمت نعیم شاہ المعروف مولائی روم نے عبدالمجید قریشی کی سیاسی خدمات اور اُس کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ اور دوبارہ اپنی اصل پارٹی میں آمد پر خو ش آمدید کہا۔ شیخاندہ کے نوجوان مولانا نصیر احمد نے عبدالمجید کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔ کہ عبدالمجید غیر معمولی صلاحیت کے حامل سیاسی شخصیت اور شیخ برادری سمیت علاقے کے بزرگ سیاستدان اور بڑے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عہدہ اور بغیر عہدہ کے علاقے کی نمایندگی کی۔ جس کیلئے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے وفد کی درخواست قبول کرکے جماعت اسلامی میں دوبارہ شامل ہونے پر اُن کا شکریہ دا کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات