چترال(نما یندہ چترال میل) اپر چترال کے علاقہ مستوج کے قریب فرنٹیر کور پبلک سکول چترال کی گاڑی کو حا دثہ سکول کے وائس پرنسپل سمیت چترال سکاوٹس کے دو جوان شہید اور دو ا فراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیر کور پبلک سکول چترال کی گاڑی سرکاری امور کی انجام دہی کے سلسلے میں چترال سے مستوج جاتے ہوہے مستوج پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھا ئی میں جا گری جس کے نتئجے میں سکو ل کے وائس پرنسپل اور معروف ماہر تعلیم سید الرحمن سکنہ ارسون چترال،سپاہی حفیظ اللہ ڈرائیور سکنہ میر کھنی چترال اور نائیک رشید الحسن سکنہ رائین تو رکہو چترال مو قع پر شہید ہو گئے جبکہ سکول کے ایجو کیشن افیسر ابرا ہیم سکنہ مردان اور لاس نائیک سمیع اللہ سکنہ ارندو زخمی ہو گئے تمام لا شوں اور زخمیوں کو RHC مستوج پہنچا دیا گیا ہے ۔ شدید زخمی سمیع اللہ کو چترال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے اس المناک حا دثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے غم ذدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





