چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال (لویر) نوید احمد کی خصوصی کوششوں سے عشریت کے ان باشندوں کو زمینات،مکانات اور پھلدار وغیر پھلدار درختوں کا معاوضہ مل گیا جوکہ لواری ٹنل اپروچ روڈ کی تعمیر کے وقت نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لے لیا تھا مگر کسی وجہ سے پیمائش سے رہ گئے تھے اور متاثرین گزشتہ تین سالوں سے مختلف سرکاری دفاتر کی خاک چھان رہے تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ جون 2016میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے زمین مالکان کو ایوارڈ ملنے کے بعد سے متاثرین نے ان زمینات، مکانات اور درختوں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو درخواست دے دی جوکسی وجہ سے پیمائش میں نہ آنے کی وجہ سے ان کو معاوضہ کی ادائیگی نہیں ہوئی۔ محکمہ ہائے سی اینڈ ڈبلیو، زراعت اور جنگلات کے ذریعے مناسب تصدیق اور لینڈ ایکوزیشن اسٹاف سے پیمائش کے بعد درخواست پر مزید کاروائی کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بھیج دئیے گئے تھے مگر اب تک مناسب کاروائی عمل میں نہ آنے کی وجہ سے متاثرین پریشان تھے۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ اس مسئلے کو بار بار اٹھاتے ہوئے گزشتہ ایوارڈ میں تصحیح نامہ (corrigendum) جاری کرکے متاثرین کے لئے مجموعی طورپر 59لاکھ9ہزار274روپے منظورکروائے جنہیں اسسٹنٹ کمشنر چترال کے ذریعے زمین مالکان میں تقسیم کئے جائیں گے۔ دریں اثناء لواری ٹنل اپروچ روڈ کے متاثرین نے ڈی سی چترال نوید احمد کی کارکردگی پر ان کاشکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





