چترال (نمائندہ چترال میل) خصوصی افراد کو درپیش مشکلات اور مسائل سے آگہی حاصل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے احاطے میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ضلع بھر سے معذور افراد اور ان کے نمائندے اور معذور بچوں کی بحالی کے لئے قائم سنٹر کے طلباء وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تمام سرکاری افسران پر زور دیاکہ وہ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کویقینی بنانے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں ان کے لئے ملازمتوں میں دوفیصد کوٹے کو یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی اور سستی کا مظاہرہ نہ کریں جس پران سے سخت باز پرس کیا جائے گا۔ انہوں نے ہسپتالوں سمیت تمام سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کی رسائی کے لئے سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد ہماری سب سے ذیادہ توجہ کے مستحق ہیں اور انہیں ان کا مقام اور حق دلانے پر وہ معاشرے کا کارامد حصہ بن کر اس کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار بھی ادا کریں گے۔ انہوں نے سپورٹس فنڈ سے خصوصی افراد کی مدد کرنے اور بحالی سنٹر کے لئے ضروری بجٹ بروقت ریلیز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جبکہ اس موقع پر انہوں نے بعض محکمہ جات میں مبینہ طور پر معذور افراد کے کوٹے پر جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کے واقعات کی چھان بین کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل خصوصی افراد کا نمائندہ ثناء اللہ نے خصوصی افراد کو درپیش مسائل بیان کرتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹے پر عملدارامد نہ ہونے، پبلک دفاتر تک خصوصی افراد کی رسائی کے لئے انتظام نہ ہونے، خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے 1987ء میں قائم شدہ سنٹر کو پرائمری سطح سے آگے اپ گریڈ نہ کرنے، معذوروں کے کوٹے پر جسمانی طور پر فٹ افراد سرکاری ملازمتوں پر بھرتی ہونے اور خصوصی افراد کے لئے سپورٹس فنڈ سے حصہ نہ ملنے کا ذکر کیا۔ خصوصی بچوں کی بحالی کے سنٹر زرگراندہ میں پیرنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر تاج الدین نے ضلعے کی اس واحد تعلیمی ادارے کی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ مسئلہ حل کرنے اور بجٹ کو بروقت ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے کہا کہ ان کا ادارہ خصوصی افراد کی خود روزگاری کے ذریعے بحالی پر پہلے ہی کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے جن میں ٹریننگ اور وسائل کی فراہمی بھی شامل ہیں جبکہ موقع پر موجود خصوصی افراد کے نمائندہ ثناء اللہ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ایس آر ایس پی وہ واحد تنظیم ہے جوکہ معذور افراد کے لئے کام کررہی ہے۔ ایک اور تنظیم ایکٹڈ کے نمائندے نے اعلان کیاکہ ضلعے کے مختلف سات یونین کونسلوں سے آنے والے معذور افرا د کو رجسٹریشن کے لئے چترال آنے پر سفر کے اخراجات ان کی تنظیم برداشت کرے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر حضر حیات اور دوسرے سرکاری محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات