بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کا کردار بہت اہم ہے۔دنیا کی تاریخ گواہ ہے جہان عظیم اساتذہ کے شاگرد وں نے نام پیدا کیا ہے وہاں عظیم والدین کی اولاد نے بھی کارنامہ انجام دیا ہے۔اگر بچے کے لئے تربیت کے یہ دو ستون مضبوط ہو جائیں تو اس بچے کی تربیت میں کوئی کسر نہیں رہے گی۔۔اس اہمیت کے پیش نظر حکومت نے پی ٹی سی کونسل بنائی کہ بچے کی تعلیم و تربیت کے عمل میں اساتذہ کے ساتھ والدین بھی برابر کے شریک ہوں۔پی ٹی سی کونسل کا کردار کسی بھی ادارے میں اگر فغال ر ہا ہے تو وہاں اس کے مثبت نتائج نکلے ہیں۔ہائی سکول بمبوریت میں پی ٹی سی کونسل کے عبدالجبار صاحب گزشتہ کئی سالوں سے پی ٹی سی کونسل کا چیرمین رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے سکول کے کاموں اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بے مثال فغالیت کا ثبوت دیا۔عبدالجبار جس وقت اس ادارے سے وابستہ ہوئے اس وقت سکول میں اساتذہ کی کمی تھی۔علاقے میں بچیوں کے لئے ہائی سکول نہیں تھا۔اس وجہ سے اس ادارے پربڑا بوجھ تھا۔کمرے کم پڑتے تھے۔یہ ادارہ ہر لحاظ سے مسائل کا آماجگاہ تھا۔عبدالجبار صاحب نے ہر فورم میں سکول کے مسائل اٹھائے۔چیف سکرٹیری کے دورے کے موقعے پر ان سے خصوصی درخواست کرکے بچیوں کے لئے ہائی سکول،ہائی سکنڈری سکول اور ایک ہوسٹل کی منظوری دلوائی۔مردانہ ہائی سکول کی چاردیواری منظور کرائی اور اس کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کیا۔سکول میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تگ و دو کی۔اپنی ٹیکسی گاڑی کو سکول کے ہر کام کے لئے استعمال کیا۔اساتذہ اور بچوں کی خدمت میں دن رات لگے رہے۔سکولوں کی ٹورنمنٹ اور مختلف مقابلوں کے لئے بچوں کو مختلف سکولوں میں لے جانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے اور خدمت کرتے رہے۔۔سکول میں مختلف تقریبات میں ہمہ تن شریک رہے اور ان کے انتظامات میں اساتذہ کا ہاتھ بٹاتے رہے۔بچوں کو انعامات دیتے ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔انھوں نے ہمیشہ ادارے کے کام کو اولیں ترجیح دی۔ایک کال پرسکول میں حاضر ہوتے اور سب سے مستعد ہو کر کام میں لگے رہتے۔۔جبار صاحب کے اپنے بچے جب سکول میں پڑھتے تھے تو جبار نے ایک مثالی باپ کا کردار ادا کیا جو دوسروں کے لئے مثال ہے۔جبار صاحب کا گھر محکمے کے مہمانوں اور اساتذہ کے مہمانوں کے لئے ہمیشہ کھلا رہتا۔وہ مہمانوں کا روایتی کھانوں سے ضیافت کرتا اور ان کی خاطر میں کوئی کسر نہ اٹھاتا۔جبار صاحب ملنسار،مخلص اور ہمدرد انسان ہیں۔۔وہ ہمیشہ دوسروں کا سوچتے ہیں اور ہر خدمت میں اپنے آپ کو شریک ٹھراتے ہیں۔ان کو علاقے میں بچوں کی تعلیم و تربیت کی بڑی فکر ہے۔وہ اس کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار رہتے ہیں۔انھوں نے پاک آرمی میں خدمات انجام دی ہے اور پاک وطن کی خدمت کے لئے ہر مشکل محاذپہ کھٹن وقت گزارے ہیں۔ان کواس مٹی سے پیار ہے۔جب سے واپس گاؤں آئے ہیں گاؤں کے ہر اجتماعی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں۔۔وہ ایک سماجی کارکن ہیں گاؤں میں کوئی سماجی کا م ہو تو وہ آگے آگے ہوتے ہیں۔کوئی قدرتی آفات ہوں تو سب سے آگے ہو تے ہیں۔علاقے کے مسائل حکومت کے ہرفور م میں اٹھاتے ہیں۔جبارصا حب ایک مرنجان مرنج،ہنس مکھ،مہمان نواز اور روایتی چترالی ہیں۔ہر ایک کے دکھ سکھ میں شریک رہتے ہیں۔کبھی کسی کی خدمت سے انکار نہیں کرتے۔و ہ دوسروں کے لئے جینا جانتے ہیں۔اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھتے ہیں ان کی تربیت بھی روایتی چترالی تہذیب کے اندر کرتے ہیں اس لئے وہ مثالی باپ ہیں۔جبار صاحب ایک فغال پارٹی کے رکن ہیں اس پلیٹ فارم سے سماجی اور قومی مسائل کو اٹھاتے ہیں۔اور عملی جامہ پہنانے میں آگے آگے ہوتے ہیں۔جبار صاحب نے اپنے بچوں کی مثالی پرورش کی ہے۔ان کے بچے سلجھے ہوئے ریتے کھٹے مہذب ہیں۔ہمدرد اور مونس ہیں۔ہر ایک کا ٹوٹ کر احترام کرتے ہیں محبت ان کی سرشت میں ہے۔جبار صاحب ایک انوکھی تہذیب والی وادی کے باشندے ہیں اس لئے اس نرالی تہذیب کی حدود کاخیال رکھتے ہیں۔اس علاقے میں سیاحوں کی آمد اس علاقے کی پہچان ہے ان کو سروس دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔قد کاٹ دلکش ہے۔چھریرا بدن،چمکتی آنکھیں،مسکراتا چہرہ،دھیمی آواز،تواضع سے بھر پور انداز جبار صاحب کرشماتی شخصیت ہیں۔انھوں نے اپنی چیرمین شب کے دوران علاقے میں تعلیم کی ترویج میں کار ہائے نمایان انجام دئے۔ ایسی متحرک شخصیت علاقے کی پہچان ہوتی ہے۔جبار صاحب ہر لحاظ سے تعریف کے قابل ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات