چترال (نمائندہ چترال میل)موجودہ وقت انتہائی سخت مسابقت کاہے جس میں دل لگاکرکام اورمحنت کے بغیرکامیابی ناممکن ہے اوریہ خوش آئندبات ہے کہ چترال کی جدیدنسل میں بے پناہ ٹیلنٹ اورصلاحیت موجودہے جوکہ اپنے ملک کے نام روشن کرسکتے ہیں لیکن ان کومواقع مہیاکرناہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات اظہاراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدوالی خان نے گذشتہ روزمقامی ہوٹل میں آفاق انسائیکلوپیڈیاکوئیرمقابلے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے کیا۔ آفاق انسائیکلو پیڈیا کوئیز کے تحریری ٹیسٹ میں چترال بھرسے کل 1113طلباء وطالبات نے حصہ لیاتھاجن میں 7 اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بالترتیب،3000،5000اور7000روپے کے کیش انعامات اورشیلڈسے نوازا گیااور کل 34کوطلباء وطالبات کو شیلڈدیاگیااورٹیسٹ میں حصہ لینے والے تمام سرکاری اورغیرسرکاری سکولوں کوبھی تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازگیا۔
اس موقع پرڈائریکٹرٹریننگ ایسوسی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی (آفاق) ایسوسی فاراکیڈیمک (آفاق)پاکستان امیرذیب،وزنل ہیڈصوبہ بلوچستان عبدالنعیم،ریجنل ہیڈملاکنڈڈویژن صاحبزادہ ماجدعلی، آفاق چترال کے ایریا ہیڈذوالفقار علی خان،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ائیڈسائنسز چترال صاحب الدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آفاق کے زیر اہتمام اس ٹیسٹ کا انعقاد طلباء وطالبات کے جنرل نالج کو بڑھانا اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرانا ہے تاکہ مستقبل میں ہرمشکل امتحانات کیلئے ذہنی طورپرتیارہوسکیں۔ا س موقع پرڈائریکٹرٹریننگ آفاق پاکستان امیرذیب نے پوزیشن ہولڈربچوں کوایسوسی فاراکیڈیمک کوالٹی (آفاق)پاکستان کی طرف سے اعزایہ دینے اورچترال میں تین روزہ تعلیمی پروگرمات کرانے کابھی اعلان کیا۔ اس طرح کے پروگراموں سے طلبا کی ذہنی استعداد بڑھانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ طلبہ وطالبات کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لیا جا سکے۔ آفاق ملک بھر میں وقتاً فوقتاً تعلیمی پروگراموں کا انعقاد کرواتا رہتا ہے۔
پروگرام کی دوسری نشست میں
ایسوسیٹ زونل ہیڈلاہورآفاق فیصل خورشیداورریجنل ہیڈملاکنڈڈویژن صاحبزادہ ماجدعلی چترال میں پرنسپل کنویشن سے خطاب کرتے کہاکہ اگر آپ کسی سرکاری یاپرائیویٹ سکول میں بطور پرنسپل تقرر کے بعد سکول میں داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا اور سکول میں نظم و ضبط کی صورت حال بھی بہتر ی آناچاہیے۔ اور سکول اعلیٰ تعلیمی وتدریسی ماحول، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں اور نظم و ضبط کی شاندار روایات قائم کریں۔انہوں نے کہاکہ درس تدریس میں طلباء کی کردار سازی کیلئے پہلے حکمت علمی کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت 20فیصد محنت کرنے سے 80فیصدنتائج مل سکیں اورآپ نے پہلے سے اس حوالے سے کام نہیں کیاہے توآپ کو80فیصدمحنت سے 20فیصد نتائج حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے تعلیمی ادارے کوکامیاب کرنے کے لئے جہاں ہونہار طلبہ وطالبات کو سکالر شپ دینے کے علاوہ نقد انعامات اور مفت تعلیم کی سہولت دی جائے تاکہ وہ سکول کے معیار کو بلند کرنے اوراعلیٰ ومعیاری تعلیم کے فروغ کویقینی بنانے میں دن رات محنت کریں۔اورتربیت کو فروغ دینے کے لیے سکول میں خاص طریقہ تعلیم اختیار کررکھیں جس کے تحت نئی نسل کو محب وطن بنانے کے ساتھ ایک بہترین مسلمان اور پاکستانی بنایا جائے اوران کے کردار کی تعمیر کو بہترین تعلیم کی فراہمی کی صورت میں یقینی بنایا جائے۔ ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے زیراہتمام اس پروگرام میں سرکاری اور پرائیویٹ سکول سربراہان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات