فیول ایڈجسمنٹ کے نام سے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کو واپس لیا جائے۔رستم نیاز سابق کونسلر

Print Friendly, PDF & Email

چترال(محکم الدین) سابق کونسلر نائبرہوڈ چترال ٹاون رستم نیاز نے چیرمین واپڈا سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ فیول ایڈجسمنٹ کینام سے بجلی بلوں میں جو اضافی ٹیکس ڈالا گیا ہے۔ اسیفوری طور پرواپس لیا جائے۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ چترال ٹیکس فری زون ہے۔ یہاں براہ راست کسی بھی ٹیکس کا اطلاق نہیں ہو تا۔ اور چترال کے بجلی بلوں پر فیول ایڈجسمنٹ کا جواز اس لئے نہیں بنتا۔ کہ گولین پاور سٹیشن پانی سے پیدا کرتا ہے۔اور ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی پر فیول ایڈجسمنٹ کس بنا پر وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس مد میں چترال کے غریب عوام سیلاکھوں روپے بلا جواز اضافی وصول کئے جا رہے ہیں۔ جو کہ لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنیکے مترادف ہے۔ رستم نیاز نے کہا۔ کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد ہوشربا مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بن دی ہے۔ اور چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ اب گھروں سے روشنی کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے۔ اور معمولی بل پر 300 سے 500 روپے تک فیول ایڈجسمنٹ چارچز وصول کئے جارہیہیں۔ جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بجلی بلوں سے یہ ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔