چترال (نما یندہ چترال میل) انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے چترال کے پبلک سیکٹر کالجوں کے طلباء وطالبات کے درمیان تقریری، مضمون نویسی اور ڈرائنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں بدعنوانی کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے اور ملک وقوم کے لئے اس کے اثرات بد کے آگہی پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے مقابلوں میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والوں میں توصیفی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کرپشن کا ناسور معاشرے کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے اور معاشرے کو اندر ہی اندر ختم کرنے والی اس اژدھے کے خلاف ہمیں بحیثیت قوم جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور معاشرے کے ہر فرد میں کرپشن کے خلاف جنگ میں سپاہی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیارکیاجانا چاہئے۔ عبدالولی خان نے کہاکہ ملک میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا بلا واسطہ اور بالواسطہ طور پر کرپشن ہی ذمہ دار ہے اور ایسے ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جوکہ ہمارے بعد آزادی حاصل کرلی لیکن ترقی طاکے اوج ثریا تک پہنچ گئے۔ انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیاکہ قوم کا مستقبل ہونے کے ناطے اپنے اندر کرپشن کے خلاف نفرت کا جذبہ پیداکرلیں اور اس ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنی توانائی اور صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرے۔ اس سے قبل گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر مسرت جبین، ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر عبدالمالک، پرنسپل کامرس کالج صاحب الدین،ایاززرین اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے طالبات بازی لے گئے اور پانچ پوزیشن جیت لئے جن میں بنفشہ امان، عمیرہ خلیل، صبا بلقیس اور دوسرے شامل ہیں۔ ججزکی کی خدمات فداالرحمن،مظفرالدین،صادق اللہ صادق اورثناء اللہ ثانی انجام دے رہے تھے
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور