ہما پرواز سے باز آئے گی
نظم: ہما حیات چرون
ہم یوں لوٹیں گےء خالی ہاتھ لیئے؟سر جھکانے کی بات کرتے ہو سرکٹائیں گے ہم وطن کے لئے چوٹ کھانے کی با ت کرتے ہو
ان بزرگوں کے ان جذبوں کی قسم ہر ایک نقطہ ہے اب بھی یاد ہمیں ہم بنائیں گے پھر وطن اپنا تم بھلانے کی بات کرتے ہو
یہ جو باتیں بنائی جاتی ہیں، یہ جو نغمے سنائے جاتے ہیں دل کی آواز اُبھر آئی ہے گنگنانے کی بات کرتے ہو
یہ جو کہتے ہیں یہ ڈر جائیں گے سہم کر پھر یہ پلٹ جائیں گے
ہم نے ابلیس کو للکارا ہے،تم ڈرانے کی بات کرتے ہو
تم نے ماؤں کا جگر چیرا ہے،جبر کی حد بھی بھلا دی ہے سنو! ہم نے ہر غم کو ہنس کر سہ لیا ہے تم رلا نے کی بات کرتے ہو
تم ڈراؤگے میں یہ جانتی ہوں ہر فضاؤں میں پر پھلاؤں گی
ہماؔ پرواز سے باز آئے گی؟؟ کیوں ہنسانے کی بات کرتے ہو