چترال (نمائندہ چترال میل)جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کی ہدایت پر سوات کے طلباء و طالبات کو ارندو سیکٹر (چترال)کا دورہ کرایا گیا۔جہاں طلباء اور طالبات نے ان پھٹے بارود کی سرچ اور کلیئرنس کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پرانھیں آپریشن میں شامل تمام طریقہ کار کی وضاحت کی گئی اوربارودی مواد کو کھوجنے والے آلات کا طریقہ کار بھی سمجھایاگیا۔علاوہ ازیں طلباء وطالبات نے پاک افغان سرحد ارندوکا دورہ کیا اوردروش ،اپردیر اور تیمر گرہ میں بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ طلباء اور طالبات کو رائفل فائرنگ کی مشق بھی کرائی گئی۔اس کاوش کو شرکاء نے بہت سراہا اور مختلف موضوعات پر دلچسپ تبادلہ خیال کیا۔طلباء نے کہا کہ ہم جی او سی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کے انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے پاک فوج کے جوانوں کی کٹھن روٹین اورمادروطن کے لیے انتھک کوششوں کو قریب سے دیکھنے کا ہمیں ایسا موقع فراہم کیا جو زندگی میں کبھی کبھی ملتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاک آرمی کے جوان اگر ایک طرف وطن عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف عوام کی فلاح و بہبود بالخصوص نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ ہمیں اپنی فورسز پر فخراور بے پناہ محبت ہے اورہم ہر محاذ پر پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فوج کے بارے میں غلط فہمیوں کے ازالے اور مثبت تاثر کو قائم کرنے میں بھی یہ دورہ انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔اس موقع پر وفد میں شامل طالبات نے بھی بے پناہ مسرت اور تشکر کا اظہارکیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات