چترال (نمائندہ چترال میل) اس سال جولائی میں گلیشیر کے پھٹ جانے سے آنے والی سیلاب کی زد میں آنے والی وادی گولین کے پانچ مختلف دیہات کو بجلی کی بحالی شروع ہوگئی جس پر سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) نے چالیس لاکھ روپے خرچ کی اور 5کلومیٹر پر ٹرانسمیشن لائن بچھا نے، 3ٹرانسفارمر اور 58عدد کھمبے لگانے کا کام مکمل کیا۔ ایک خصوصی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے بجلی کی بحالی کا افتتاح کیا جس میں ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شہزاہ مسعود الملک نے کہاکہ 2016ء میں ایس آر ایس پی نے گولین میں دو میگاواٹ پیدواری صلاحیت کا ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن تعمیر کیا تھا جس سے چترال شہرکو پیسکو کے ذریعے بجلی سپلائی ہوتی تھی جبکہ اس بجلی کی قیمت پیسکو اور پیڈو کے ذمے واجب الادا ہیں اور یہ کیس حکومت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گولین کے دو میگاواٹ بجلی گھر سے زائد بجلی کو کمرشل یونٹس کو دیا جائے گا جس سے سوشل سیکٹر کی ترقی کا باعث ہوگا۔ چیف ایگزیکٹیو افیسر نے ادارے کے ساتھ تعاون کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس کے تعاون سے جنوبی وزیر ستان سے لے کر چترال تک ترقیاتی کام شرو ع کرنے کے قابل ہوئے اور اس ادارے کی سرگرمیاں حکومت کے لئے ممد ومعاون ثابت ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایس آر ایس پی کے کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ جولائی میں سیلاب کے بعد اس ادارے نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے اس علاقے کی بجلی بحال کردی جس کے 250سے ذیادہ گھرانے مستفید ہوں گے۔ ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات