چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں پی ٹی سی ایل کے کسٹمرزکی زندگی اجیرن ہوگئی اور ٹیلی فون لائن خراب ہونے پر ان کاکوئی پرسان حال نہیں رہا اور کئی دنوں تک شکایت لکھواتے لکھواتے خاموش رہنے پر مجبورہوتے ہیں۔ ٹیلی فون کے متعدد کسٹمرز نے چترال پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ انہوں نے پی ٹی سی ایل کے مقامی دفتر میں شکایت درج کروائی اور ان لائن کمپلینٹ بھی ٹیلی فون نمبر 1218پر درج کروادی لیکن اس کا کوئی فائدہ برامد نہیں ہوا اور کئی دن گزرنے کے بعد بھی کوئی لائن بھولے سے ان کی طرف نہیں آئے۔ ان کاکہنا تھاکہ کئی ٹیلی فون کسٹمرز نے لینڈ لائن ٹیلی فون انتہائی ناقص سروس کی وجہ سے مستقل طور پر ختم کرادی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیاکہ پرائیویٹائز ہونے کے بعد سروس میں بہتری کی بجائے ابتری دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ مارکیٹ میں مقابلے کے لئے موبائل ٹیلی فون کمپنیاں چل رہی ہیں۔ ایک کسٹمر کاکہنا تھاکہ پی ٹی سی ایل کے ضلعی دفتر سے آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر ان کا دفتر واقع ہونے کے باوجود گزشتہ دو دنوں سے کوئی عملہ منقطع شدہ لائن کو ٹھیک کرنے نہیں آیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





