چترال(نمائندہ چترال میل) چترال ٹاون کے ہزارسال پرانے تاریخی پولو گراونڈ میں دویادگاریں تھیں۔ایک قدیمی مسجد تھی دوسری یادگار بارہ دری تھی۔جس میں بیٹھ کر معززین،حکمران اور اہم شخصیات پولو دیکھتے تھے۔پولو گراونڈ کی مرمت اور توسیع کے نام پر دونوں یادگاروں کو ختم کردیا گیا ہے۔چترال کے سیاسی،سماجی اور ثقافتی حلقوں نے ان یادگاروں کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال،وزیرسیاحت وثقافت خیبر پختونخواہ،وزیر اعلیٰ اوروزیراعظم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں نے اس سلسلے میں صوبائی کمپلینٹ سیل اور وزیر اعظم کے کمپلینٹ پورٹل پر بھی شکایت درج کرائی ہے۔سماجی حلقوں نے اس بات پر نہایت برہمی کا اظہار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے قدیم مسجدکو ختم کرکے اسٹور بنادیا۔ان حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں یادگاروں (Monuments) کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات