چترال (نمایندہ چترال میل) چترال پولیس نے ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) فرقان بلال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کے گرد دن بدن گھیرا تنگ ہو تا جارہا ہے۔ تازہ ترین کاروائی کے دوران مختلف منشات فروشوں سے مجموعی طور پر 10کلوگرام چرس، 576گرام افیون اور 10گرام ہیروئین برا ٓمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے مبارک اعظم اور فضل نبی ساکنان بروز سے سب سے زیادہ منشیات بر آمد ہوئی ہیں۔ اور بالترتیب مبارک اعظم 3015گرام اور فضل نبی سے 2010 گرام چرس کی برآمدگی شامل ہے۔ پیر کے روز ایس ڈی پی او چترال فاروق جان اور ایس ایچ او تھانہ چترال مفتاح الدین نے ملزمان کو صحافیوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا۔ کہ ڈی پی او چترال فرقان بلال نے منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ اور اُن کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف چھاپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس کریک ڈاؤن سے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے اور اُنہیں قانوں کے کٹہرے میں لانے میں نمایاں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پیشہ ور منشیات فروش مبارک اعظم اور اُن کے ساتھی کونسلر فضل نبی کو اُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ جب وہ منشیات کا آپس میں سودا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ منشیات فروش مبارک اعظم سے نقد چالیس ہزار روپے بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔ جو کہ چرس کی قیمت کے طور پر فضل نبی نے مبارک اعظم کو اداکر دیا تھا۔ ملزمان نے تھانہ چترال میں اپنے منشیات فروشی کا بھی بلا جھجک صحافیوں کے سامنے اقرار کیا۔ چترال پولیس کے مطابق
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات