چترال (نمائندہ چترال میل) ایون تھانہ کے حدود میں واقع گہیریت گول کے مٹھور بانڈہ میں پانچ دن قبل اغواہونے والی شادی شدہ خاتون کو چترال پولیس نے چترال شہر کے علاقہ مستجپاندہ سے برامد کرلی گئی جسے عدالت کے روبرو ریکارڈ بیان کرانے کے بعد ان کے بھائی کے حوالے کردیا گیا۔انہوں نے شوہر سمندر خان ساکن گہیریت گول کے خلاف خلع کا کیس عدالت میں دائر کرکے کئی مہینوں سے اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھے کہ 8نومبر کی شب ان کے شوہر نے آٹھ افراد کے ہمراہ ان کے گھرمیں گھس کر تمام افراد کو رسیوں سے باندھ کر انہیں اغوا کرکے چترال شہر لے گئے۔ ایس ایچ او ایون صاحب الرحمن نے جانفشانی سے مغویہ کو برامد کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی اور گزشتہ شب انہوں نے چترال شہر کے نواحی گاؤں مستجپاندہ سے راہبہ بی بی کو ایک گھر سے اپنی تحویل میں لے لیا مگران شوہر سمندر خان بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جوکہ اب بھی روپوش ہیں۔ ایس ایچ او نے ملزم سمندر خان کے ساتھ شریک جرم ملزمان سید عالم زمان خان اور بہادرخان ساکنان گہیریت گول اور اصل دین ساکن ارندو گول کو سین لشٹ کے قریب سے گرفتارکرلیا جبکہ باقی چار ملزمان روپوش ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





