اخبارات میں دو خبریں ایک ساتھ لگی ہیں بڑی خبر یہ ہے کہ خیبر پختونخوا کی صو بائی حکومت نے صوبے میں سیا حت کی الگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے دوسری خبر یہ ہے کہ صو بائی حکومت نے سٹلمنٹ کے محکمے میں دو سال سے زائد عرصہ ایک سٹیشن اور ایک ہی عہدے پر کام کرنے والے ملا زمین کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے دو نوں خبریں خوش آئیند ہیں ان کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا ہے تا ہم پشاور کے ایک سنئیر اخبار نویس نے تجویز دیا ہے کہ دو سال سے زائد ایک سٹیشن اور ایک ہی پو سٹ پر کام کرنے وا لے ملا زمین کی تبدیلی کا دائرہ محکمہ سیا حت تک وسیع کیا جائے حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ہاں کچھ لو گ ایک پوسٹ پر کئی سال براجماں رہتے ہیں ان کی کار کر دگی کچھ نہیں ہوتی جنرل فضل حق مرحوم ایسے لو گوں کو انگریزی میں پیرا سائیٹ (parasite) کہتے تھے ایک میٹنگ میں سنگ مر جان خان نے مر حوم کی بذلہ سنجی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایک دفتر میں 2سا لوں سے زیا دہ گزار تے ہیں ان کو دفتر کی بہت سی کار آمد باتیں زبا نی یا د ہو تی ہیں ان کے پاس ادارہ جا تی یاداشت (Institutional memory)ہو تی ہے جنرل فضل حق نے کہا یہی چیز کار کردگی کو متا ثر کر تی ہے ہر دفتر کی ہر سیٹ پر ہر دو سال بعد نئے لو گوں کو آنے دو وہ کام کرینگے محنت کرینگے سیکھینگے اور دوسروں کو سکھائینگے ایک اور مو قع پر جنرل فضل حق نے کہا جو لوگ 2سال ایک پو سٹ پر گذار نے کے بعد تبدیل ہو نا نہیں چا ہتے وہ نا لا ئق اور نکمے ہوتے ہیں جنرل فضل حق نے اُن کے لئے انگریزی میں Idiotکا لفظ استعمال کیاانگریزی کا ایک مشہور مقولہ نظم نسق کے تر بیتی ادارو ں میں بہت تکرار کے ساتھ پڑ ھا یا جا تا ہے مقو لے کا آسان اردو تر جمہ یہ ہے کہ ”جو شخص 2سال سے زیا دہ عرصہ ایک ہی محکمے کے اندر ایک ہی پو سٹ پر لگا ہوا ہے تو تحقیق کرو کہ خرا بی اُس شخص میں ہے یا اُ س محکمے میں ہے؟ اگر خرابی نہ ہو تی تو اُس کو ایک ہی پوسٹ پر 2سال سے زیا دہ عرصہ نہیں رکھا جا تا“محکمہ سیا حت کو گزشتہ 10سا لوں کے اندر بہت مرا عات دی گئیں بے تحا شا فنڈ بھی فرا ہم کئے گئے لیکن کار کر دگی نظر نہیں آئی وجہ یہ ہے کہ یہاں پیر اسائیٹ کلچر بہت پختہ ہو چکا ہے 15سا لوں سے وہی لو گ اہم پو سٹوں پر لگے ہوئے ہیں اگر تفتیش کی جائے اور 15سال سے زائد عرصہ گذار نے والے افیسروں کو دوسرے محکموں میں تبدیل کیا جائے تو محکمہ سیا حت کی کار کر دگی میں نما یاں بہتری نظر آئیگی دوسرے صو بوں اور با ہر کے ملکوں سے آنے والے سیا حوں کا یہ شکوہ بھی دور ہو جائے گا کہ خیبر پختونخوا میں قا بل افیسروں کی کمی ہے سیا حت کو فروغ دینے کے لئے پنجاب اور سند ھ سے قابل افیسروں کی ٹیم کیوں نہیں بلائی جاتی؟ ہمارے ہاں قابل، محنتی اور تجربہ کار افیسروں کی کمی نہیں یہ لو گ یو نیور سٹیوں میں بھی ہیں سول سکر ٹریٹ میں بھی ہیں اور فیلڈ میں بھی ہیں پا کستان ایڈ منسٹر یٹیو سروس (PAS) افیسروں میں بھی ہیں پرونشل منیجمنٹ سر وس (PMS) افیسروں میں بھی ہیں ڈاکٹر احسان علی ان میں نما یاں افیسر ہیں ڈاکٹر ناصر علی خان کا نام بھی لیا جا سکتا ہے ڈاکٹر جمیل چترالی کا نام بھی لیا جا سکتا ہے سول سروس کے بے شمار افیسروں کو محکمہ سیا حت کے لئے مو زوں قرار دیا جا سکتا ہے اتھارٹی بننے سے پہلے محکمہ سیا حت کی مثال جو ہڑ کی سی تھی جس میں 15سا لوں سے تعفن زدہ پا نی ٹھہرا ہوا ہے اب اس کو رواں دریا بنا کر بے بیکراں حیثیت دینے کے لئے نئے خون نئے جذبے اور نئے ولولے کی ضرورت ہے ہمیں پنجاب اور سندھ سے قابل افیسر بلا نے کی ضرورت نہیں صوبے کے اندر قابل اور تجربہ کار افیسر مو جو د ہیں خیبر پختونخوا کے سیا حتی مقا مات میں سوات، دیر، چترال، کاغا ن، نا ران اور گلیات کے علا وہ پاڑہ چنار، تیراہ، خیبر، مہمند، اورکزئی،جنوبی وزیر ستان اور شما لی وزیر ستان بھی شامل ہیں قابل اور تجربہ کار افیسروں کی نئی ٹیم آگئی تو صوبے کے طول و عرض میں سیا حت کے موا قع کونمایاں طور پر اجا گر کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات