بونی ( سرفراز شاہد )تفصیلات کے مطابق اپر چترال بونی میں یو۔ایس۔ایڈ کے تعاون سے خواتین دارالامان کی تعمیر کے لیے سنہ 2018 میں تقریباً 9 کروڑ 97 لاکھ روپے مختص ہوئے تھے اور اگست 2018 میں ٹینڈر کے پراسسس کے بعد اپریل 2019 کو ورک آرڈر ایشو ہوا تھا۔چونکہ قانون کے مطابق کام کی نگرانی اور ڈیزائننگ کیلئے کنسلٹنٹ مقرر کیا جاتا ہے۔لہذا ورک آرڈر ایشو ہونے کے باوجود کنسلٹنٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے اکتوبر 2019 تک اس اسکیم پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ یو۔ایس۔ایڈ کی طرف سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو اس دوران کئی مرتبہ یاد دہانی کے مراسلے بھی ارسال کیے گئے لیکن محکمے کی نااہلی کی وجہ سے مقررہ مدت کے دوران کام شروع نہ ہو سکا۔ مقررہ مدت کے دوران کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ منسوخ کرکے کسی اور ضلع منتقل کر دیا گیا جو کہ اپر چترال کے عوام کے ساتھ شدید نا انصافی ہے۔ اور اس وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال اور عوامی حلقے، متعلقہ اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس منصوبے میں غفلت کی تحقیقات کرائی جائے اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ مزید یہ کہ اس منصوبے پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے اور منصوبے پر بروقت کام شروع کرنے میں غفلت برتنے والے ذمہ دارں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





