پاک افغان سرحدی علاقے ارندو خاص ضلع چترال میں لوگ اپنے گھروں میں لوٹ آئے اور روز مرہ کی زندگی معمول پر آنے لگی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)پاک افغان سرحدی علاقے ارندو خاص ضلع چترال میں لوگ اپنے گھروں میں لوٹ آئے اور روز مرہ کی زندگی معمول پر آنے لگی، 27/28 اکتوبر کی پاک افغان سرحدی جھڑپوں کی وجہ سے آرندو باڈر چیک پوسٹ پر دونوں جانب کے خاندانوں کی آمدورفت کا سلسلہ جو کہ تعطل کا شکار ھوگیا تھا وہ آج بروز منگل بتاریخ 5 نومبر 2019 کو 30 پاکستانی افغانی خاندانوں کی ایک بار پھر آرندو بارڈر چیک پوسٹ سے آمدورفت کے باعث سابقہ معمول کے مطابق انجام پائی۔ بیماری، علاج اور دوسری مجبوریوں کے باعث آنے والے خاندانوں نے جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل تھے ان سب نے حکومت پاکستان اور سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔ جو کہ دونوں اطراف کے لوگوں کی مثبت اور امن پسند سوچ کی عکاسی کرتا ھے۔