ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان کا ایس ٹی ایس کے زیر اہتمام مختلف تحریری امتحانات کی مانیٹرینگ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے پرائیویٹ سیکرٹری ٹو ڈی سی اپر چترال ظاہر شاہ اور ڈی سی آفس اپرچترال کے اسسٹنٹ معراج الدین کے ہمراہ ایس ٹی ایس اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ مختلف اسامیوں کمپیوٹر اپریٹر، جونیر کلرک اور محرر کی سیلیکشن کے لئے تحریری امتحانات کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پرامتحانی ہال کے باہر سیکورٹی اوراندر چیکنگ اور مانیٹرنگ کا موثر انتظام کیا گیا تھا۔ امتحان میں گیارہ سو افراد نے شرکت کی جوکہ ضلع اپر چترال کے مختلف علاقوں سے آئے تھے۔ ایڈیشنل اے سی معظم خان نے کہاکہ سوشل میڈیا میں بعض افراد کی جانب سے پیپر کے آؤٹ ہونے کی خبر قطعی طور پر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔