درجہ چہارم ملازمین کی پالیسی کے مطابق ترقیوں کاعمل جاری ہے۔ جس کیلئے سمری تیارکی گئی ہے۔ مشیر تعلیم ضیااللہ خان بنگش

Print Friendly, PDF & Email

( چترال میل رپورٹ )درجہ چہارم ملازمین محکمہ ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے صدر افسرخان خیشگی کی قیادت میں نمائندہ وفد نے مشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش سے ملاقات کی اور ان کو درجہ چہارم ملازمین کے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے وفد کو ان کے مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین کی پالیسی کے مطابق ترقیوں کاعمل جاری ہے۔ جس کیلئے سمری تیارکی گئی ہے اور اس پالیسی کی بدولت تمام درجہ چہارم ملازمین کو ترقی کے مواقع ملیں گے۔ جبکہ پالیسی کے مطابق ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کی غرض سے سکولوں میں چوکیداروں کی بھرتی، ان کے تعداد میں اضافے اور سن کوٹہ کے تحت بھرتی جیسے اہم اقدامات بھی زیرغور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام ملازمین کی اپ گریڈیشن اور پروموشن پر ہنگامی بنیادوں کے تحت کام کیا ہے اور صرف ایک سال میں 10 ہزار سے زیادہ ملازمین کو پروموشن اور اپ گریڈیشن دی گئی ہے۔ سیکرٹریٹ درجہ چہارم ملازمین کے صدر صابر حسین بنگش اور سینئر وائس پریذیڈنٹ طارق حسین بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر مشیرتعلیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ #