چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے گرم چشمہ کے رہائشی جوان اور ان کی حاملہ بیوی کی تہرے قتل کے ملزم کو دیر کوہستان سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ چترال کے اہلکار نے بتایاکہ سب ڈویژنل پولیس افیسر ظفر احمد کی قیادت میں چترال پولیس کی خصوصی پارٹی نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا ہے جسے چترال لایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم کا نام ابھی تک معلوم نہیں ہے کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے جعلی شناختی کارڈ میں اپنے آپ کوضلع سوات کا باشندہ کا ظاہر کرکے مقتول کے گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی ملزم کی گرفتار ی کے بعد دوسرے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کسی بھی وقت ممکن ہے جس سے تفتیش کا عمل عدالتی ریمانڈ کے بعد شروع ہوجائے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے گرم چشمہ کے ایژ گاؤں کے وقار احمد عرف شہنشاہ کو ملزم نے اپنی گاڑی میں لفٹ دے کر چترال شہر لاتے ہوئے شالی گاؤں کے قریب گولی مارکر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل مقتول شہنشاہ نے ملزم کے رشتہ دار لڑکی تسلیمہ بی بی کو ان کے گاؤں دیر کوہستان سے بھگاکر اپنے گاؤں لاکر شادی کی تھی جوکہ اب امید سے تھی اور اس مہینے ڈلیوری متوقع تھی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





