چترال (نمائندہ چترال میل) پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے اپر اور لویر چترال کے طول وعرض میں واقع پولو گراونڈوں سے تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کو تحریر ی طور پر درخواست دے دی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان تجاوزات کو ہٹاکر پولو گراونڈ ز (جنالی)کو اپنی اصلی حالت میں لانا علاقے میں پولو کے کھیل کی ترقی کے لئے ناگزیر ہوگئی ہے۔ درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض پولو گراونڈز ان تجاوزات کی وجہ سے یا تو بند ہوگئے ہیں یا ان کے رقبے میں کمی آگئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پولو ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایم پی اے وزیر زادہ نے پولو گراونڈز کی بحالی وترقی کے لئے جو فنڈز ریلیز کرادی ہے،ان کی بروقت اور صحیح استعمال کے لئے تجاوزات کا فوری طور پر ہٹا نا نا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولو چترال میں سیاحت کی ترقی اور اس کے منفرد ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ممدومعاون ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





