(چترال میل رپورٹ)رائیونڈ میں منعقد ہونے والے تبلغی اجتماع کے دو مرحلوں پر مشتمل شیڈول کا اعلان کر دیاگیا ہے تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوکر تین نومبر تک جاری رہے گا جبکہ چار نومبر کو دعا کروائی جائیگی اسی طرح رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آٹھ نومبر سے شروع ہو کر دس نومبر تک جاری رہے گا جبکہ گیارہ نومبر کو دوسرے مرحلے کی دعا کروائی جائیگی رائیونڈ انتظامیہ نے اجتماع کے دونوں مرحلوں میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کے مختلف علاقوں کو تقسیم کر دیا ہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ اجتماع کے پہلے مرحلے میں حلقہ دیر، سرگودھا، سندھ،راولپنڈی اور بنوں کے لوگ شامل ہو سکیں گے،جبکہ دوسرے مرحلے میں حلقہ گوجرانوالہ، مانسہرہ، بہاولپور، کوہاٹ اور مردان سمیت دیگر صوبوں کے شہری شرکت کرسکیں گے اس کے علاوہ اجتماع کے دونوں مرحلوں میں بھارت،بنگلہ دیش سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے مذہبی سکالر بھی شرکت کرینگے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات