روزنامہ آج پشاور کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی عبدالواحد یوسفی کی وفات پر چترال پریس کلب میں منعقدہ ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) روزنامہ آج پشاور کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی عبدالواحد یوسفی کی وفات پر چترال پریس کلب میں منعقدہ ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ظہیرالدین نے کی۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعاکی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاگیاکہ انہوں نے اس پسماندہ صوبے میں صحافت اور اعلیٰ صحافتی اقدار کو پھیلانے میں ان کا کردار تاریخ کا درخشان باب ہے۔