پشاور(نمائندہ چترال میل)خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں ایکو ٹورازم ویلج قائم کئے جائینگے جہاں مقامی لوگوں کو تربیت اور سرمایہ فراہم کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں وائبک جمسن کی سربراہی میں یونیسکو کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت وثقافت بابر خان اور ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد خان بھی موجود تھے۔اجلاس میں کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے سمیت وہاں پر ایکو ٹورازم ویلج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سینئر وزیر نے یونیسکو وفد کو بتایا کہ خیبر پختوخوا حکومت چترال میں کیلاش وادی کو ترقی دینے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے وہاں پر ایکو ٹورازم شروع کرنے کا خواہاں ہے تاکہ کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنایا جاسکے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ کیلاش میں ایکو ٹورازم ویلج قائم کرنے کے لئے مقامی لوگوں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ سرمایہ بھی فراہم کیا جائیگا۔ یونیسکو وفد نے اس سلسلے میں ہر قسم کے مالی تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ وفد نے سینئر وزیر کو ایکو ٹورازم کے حوالے سے اپنے پلان سے بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





