چترال (نما یندہ چترال میل)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے صدرالحاج عیدالحسین،ضلعی رہنماشیرآغا،ایم آئی خان ایڈوکیٹ،سابق صدرسیدمظفرحسین جان، اور جے یو ائی کے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن، مولانا عبد السمیع اور حاظ انعام میمن نے چترال ہسپتال میں ینگ، سینئر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں اورتمام ممبران کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں کوپرائیوٹایزیشن کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقرر ئین نے کہاکہ موجودہ حکومت کاعوام دشمن پالیسی ہمیں کبھی بھی منظورنہیں ہے۔انصاف کے دعویدارحکومت صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کاوعدہ کرتے ہوئے عوام کوسہولیات فراہم کرنے کے بجائے مزیدمشکل میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹ اداروں کے ذریعے چلانے کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے،اگرطاقت کے زورپر کچھ کریں گے تواس کے خلاف احتجاج کی جائے گی جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پرہوگی۔،سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائزکرنے سے غریبوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔انہوں کہا کہ سرکاری ہسپتالوں سے وابستہ افراد کو حکومت کا یہ رویہ اچھا نہیں لگا، جبکہ شہری بھی یہی کہتے ہیں کہ مہنگائی کے بعد اب عوام سے مفت علاج کی سہولت بھی چھینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات