چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے حالیہ دورہ چترال کو اُن کا الواداعی دورہ قرار دیا ہے۔اور دورے کو ناکام قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے سے حکومت کی ناکامی کھل کرسامنے آئی ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا کہ کیا وزیراعلیٰ صرف یہ بتانے چترال آئے تھے کہ حکومت چترال کے لئے کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس بارے میں پہلے ہی سے عوام کو علم تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس چترال کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے صرف یہ بتانے کے لئے چترال آکر وقت اور قومی وسائل کا ضیاع کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دورے سے عوام کی لاتعلقی اس بات کا مظہر ہے کہ عوام موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت سے تنگ آچکی ہیں اب اُن کی بات پر کوئی بھی یقین کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا کہ لگتاہے کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اس لئے وزیراعلیٰ الواداعی دورے پر سیر کے لئے چترال آئے تھے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





