چترال (نمائندہ چترال میل) ویلج کونسل کوغوزی سے تعلق رکھنے والے سابق جنرل کونسلر احمد خان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ گولین گول میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لئے این جی او ز پر عائد پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے تاکہ برغوزی گاؤں کے متاثریں کو ریلیف مل سکے جوکہ ابپاشی کا پانی بند ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا شکار ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ برغوزی گاؤں میں لوگوں کی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے جہاں فصل، سبزی اور پھلدار اور غیر پھلدار درخت خشک ہوگئے اور علاقے میں سبزہ ختم ہونے کی وجہ سے بیل گائے اور مال مویشی بھی ختم ہوگئے ہیں جبکہ اس علاقے کی 100فیصد آبادی کا دارومدار زراعت پر تھا۔ احمد خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ خشک سالی سے متاثرہوا تھا لیکن مختلف این جی اوز نے علاقے میں آکر پانی کی بحالی اور ریلیف کے سامان کی تقسیم کے ذریعے ان کو ذیادہ متاثر ہونے سے بچالیا تھا لیکن اب حکومت کی طرف سے این جی او ز پر مبینہ طور پر عائد پابندی سے علاقے کے مکین سخت پریشا ن ہیں جبکہ حکومت خود بھی ابھی تک ریلیف کی مد میں کچھ نہیں کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





