(چترال میل رپورٹ)خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں ایکو ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے کام کررہی ہے کیونکہ دنیا میں ایکو ٹورزم کا بڑھتا ہوا رجحان آج کے دور کی اشد ضرورت ہے ایکو ٹورزم کے تحت ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن بحال رکھنے میں مدد ملے گی-
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیلاش سے منتخب ایم پی اے وزیر زادہ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ایکو ٹورازم کے حوالے سے سینئر وزیر نے کیلاش سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کو کیلاش میں ایکو ٹورازم ویلج کی تیاری کرنے اور اور اسکے کے لئے مقامات کی نشاندہی کے لئے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ چترال سیاحت کے حوالے ایک اہم ضلع ہے جہاں حکومت انفراسٹرکچر سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کررہی ہے چترال کو سیاحوں کے لئے مزید پرکشش بنایا جائیگا اور سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر سینئر وزیر نے محکمہ سیاحت کے حکام کو چترال میں جاری بروغل فیسٹول کو کامیاب بنانے اور وہاں پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت کھلاڑیوں کو بھی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چترال میں سب سے زیادہ فیسٹول منعقد کئے جارہے ہیں جو ضلع میں امن اور خوشحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ چترال کے کیلاش کلچر کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے صوبائی بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چترال میں منعقد ہونے والے کیلاش فیسٹول کے لئے ہر سال نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










