(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے کیپسیٹی بلڈنگ اور نان-سلیبس ریکروٹمنٹ کے بارے میں مارکنگ سسٹم کے حوالے سے منسٹیریل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وفاقی وصوبائی حکومت نظام میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے نان۔ سلیبس ریکروٹمنٹ کے مارکنگ سسٹم کے از سر نو تقابلی جائزہ کے حوالے سے منسٹریل کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلی کے مشیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ضیاء اللہ بنگش سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید جمال الدین شاہ سیکرٹری ھائیر ایجوکیشن منظور احمد چیئرمین پبلک سروس کمیشن فریداللہ خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں وزیر قانون کو پبلک سروس کمیشن کے ریکروٹمنٹ اور مارکنگ سسٹم میں ماضی میں کئے گئے ترامیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر چیئرمین کے پی پی ایس سی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہتر موقع ہے کہ پبلک سروس کمیشن کے مارکنگ سسٹم اور امتحانی طریقہ کار کا ازسرنو تقابلی جائزہ لیاجائے اور رٹا سسٹم سے چھٹکارا حاصل کرکے ذہین امیدواروں کو ایک شفاف اور انصاف پر مبنی نظام فراہم کیا جائے جو موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کلیئر ویژن ہے کہ نظام میں بہتری لانا ہے اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے وزیر قانون نے اجلاس کے آخر میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے منٹس تمام شرکاء کو فراہم کئے جائیں اور تمام متعلقہ افسران اگلے اجلاس میں مثبت تجاویز کے ساتھ پوری تیاری کیساتھ شرکت کریں تاکہ پبلک سروس کمیشن ریکروٹمنٹ اور مارکنگ سسٹم میں قابل امیدواروں کو شفاف نظام کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





