چترال (نمائندہ چترال میل) ڈی پی او (ریٹائرڈ)، سابق ممبر تحصیل کونسل اور چترال کے ممتاز سماجی شخصیت محمد سید خان لا ل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ اپر چترال ضلعے کے لئے کا غ لشٹ سے بہتر اورموزون ترین اور کہیں نہیں مل سکتی جوکہ پورے ملک کے لئے ایک مثالی ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر بن سکتی ہے جہاں سرکاری زمین کی کوئی کمی نہیں ہے اور قدرتی آفات سے مکمل طور پر محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مسحور کن نظارے کا بھی حامل ہوگا۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ہی اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر کا قیام چاہتے ہیں جوکہ نامناسب اور ناممکن بھی ہے کیونکہ بونی ٹاؤن پہلے سے گنجان آباد ہے جہاں ضرورت کے مطابق اراضی کی دستیابی ممکن بھی نہیں ہوسکتی اور حکومت کے خزانے پر اس کی خرید کی مد میں اربوں روپے کا غیر ضروری بوجھ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی صدر مقام صرف چند دفاتر اور سرکاری رہائشی کوارٹروں پر مشتمل نہیں ہوسکتی بلکہ یہ ایک وسیع منصوبہ ہے جہاں کھیلوں کے لئے اسٹیڈیم سے لے کر جوڈیشل کمپلیکس، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال اور تعلیمی اداروں کا جال شامل ہوتا ہے جس کے لئے مطلوبہ صرف اور صرف کاغ لشٹ میں دستیاب ہے۔ محمد سید خان لال نے کہا کہ کاغ لشٹ اپر چترال کے تینوں حسین وادیوں موڑکھو، تورکھو اور بیار کے سنگھم میں واقع قدرت کا ایک شاہکار ہے جوکہ پانی کی دستیابی سے جنت ارضی میں بدل سکتی ہے اور یہ سطح مرتفع تینوں وادیوں کے لئے عوام کے لئے قابل رسائی بھی ہے اور قابل قبول بھی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ کاغ لشٹ میں ضلعی صدر مقام کے لئے ماسٹرپلان ترتیب دیاجائے جبکہ شارٹ ٹرم اقدامات کے طور پر یہاں پر ٹی ایم اے سمیت دوسرے بنیادی محکمہ جات کے دفاتر تعمیر کئے جائیں تاکہ دوردراز سے آنے والوں کو بونی جانے سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ کا غ لشٹ ہر قسم کی قدرتی آفات سے پاک قطعہ زمین ہے جبکہ بونی گلیشر کے پھٹ جانے کے نتیجے میں سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے اور یہاں گولین گول جیسا واقعہ کسی بھی وقت پیش آسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاغ لشٹ میں ضلعی صدر مقام قائم ہونے پر یہاں ایک نیا شہر آباد ہوگا جوکہ سنٹرل ایشیاء کے گیٹ وے پر واقع ہونے کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں کا گڑھ ثابت ہوگا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





